لندن: وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما خان نے لباس سے متعلق پر بیان تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسئلہ خواتین کے لباس میں نہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے اپنے انٹرویو میں ایک بار پھر جنسی زیادتی کے واقعات کی ایک وجہ خواتین کے لباس کو قرار دیدیا جس پر سوشل میڈیا پر پھر سے پرانی بحث کا آغاز ہوگیا۔
I remember years ago being in Saudi Arabia and an elderly woman in an abaya niqab was lamenting the fact that when she went out she was followed harassed by young men. The only way to get rid of them was to take her face covering OFF.
The problem is not how women dress!— Jemima Goldsmith (@Jemima_Khan) April 7, 2021
اس موقع پر جمائما خان نے بھی پھر سے اپنی 8 اپریل کی ٹویٹ کو ری ٹویٹ کیا جس میں انہوں نے سعودی عرب میں قیام کے دوران پیش آنے والے ایک واقعے کا تذکرہ کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے یاد ہے کہ برسوں پہلے سعودی عرب میں تھی تو عبایا اور نقاب پہنی بزرگ خاتون سے ملاقات ہوئی تھی۔
یہ خبر بھی پڑھیں : عورت مختصر کپڑے پہنے گی تو مردوں پر اثر تو پڑے گا، وزیراعظم
بزرگ خاتون نے اس حقیقت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بتایا تھا کہ جب میں خود کو مکمل ڈھانپ کر باہر نکلتی تھی تو نوجوان پیچھے لگ جاتے تھے اور ہراساں کرتے تھے۔ اس سے چھٹکارہ پانے کے لیے میں نے نقاب ہٹا دیا تاکہ چہرہ نظر آسکے اور لڑکے میری عمر جان لیں۔
جمائما خان نے یہ واقعہ بیان کرنے کے بعد لکھا کہ مسئلہ یہ نہیں ہے کہ خواتین کس طرح کے کپڑے پہنتی ہیں۔
یہ خبر پڑھیں : جمائما کی وزیراعظم کے فحاشی سے متعلق بیان پر ٹوئٹ
I’m hoping this is a misquote/ mistranslation. The Imran I knew used to say, "Put a veil on the man’s eyes not on the woman.” https://t.co/NekU0QklnL
— Jemima Goldsmith (@Jemima_Khan) April 7, 2021
جمائما خان نے رواں برس اپریل میں ہی اپنی ایک اور ٹویٹ میں قرآن کی آیت کا حوالہ بھی دیا تھا جس میں مسلمان مردوں کو نگاہیں نیچی رکھنے اور شرم گاہ کی حفاظت کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
And yes, yes 24.30. You get the point.
— Jemima Goldsmith (@Jemima_Khan) April 7, 2021
جمائما خان نے قرآنی آیت والی ٹویٹ کی اپنی سب ٹویٹ میں یہ بھی لکھا کہ میں جس عمران خان کو جانتی تھی وہ کہتے تھے کہ پردہ عورتوں کا نہیں بلکہ مردوں کی نگاہوں کا ہونا چاہیے۔
