English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ہم ‘دلتوں کا احترام نہیں کرتے، جس کی وجہ سے وہ مذہب تبدیل کر رہے ہیں:وزیر اعلیٰ تلنگانہ

'دلتوں کا احترام نہیں کرنے کی وجہ، وہ عیسائیت اپنارہے ہیں'

تلنگانہ(ساوتھ ایشین وائر)تلنگانہ کے وزیر اعلی کے چندر شیکھر را نے کہا ہے کہ دلت لوگ اپنا مذہب تبدیل کر رہے ہیں۔ کیونکہ انہیں معاشرے میں عزت واحترام نہیں دیا جارہا ۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق تلنگانہ کے کاماریڈی میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے تلنگانہ کے وزیر اعلی نے کہا، "بھارت میں غربت اب بھی موجود ہے اور اس ملک میں ابھی بھی دلتوں کی صورتحال کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔”
کے سی آر نے کہا ، "اگر دلت مذہب تبدیل کرکے دوسرے مذہب اپنا رہے ہیں تو یہ ہمارا قصور ہے کہ ہم ان کی حفاظت کرنے سے قاصر ہیں۔ جیسے ہی وہ دوسرا مذہب قبول کرتے ہیں، انہیں احترام ملتا ہے جو انھیں ایک دلت کی حیثیت سے نہیں ملا۔”ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ خود ہندو ہیں اور برا محسوس کرتے ہیں جب وہ دیکھتے ہیں کہ دلت غربت کی وجہ سے اب بھی مناسب زندگی گزارنے سے محروم ہیں۔ انہوں نے مزید کہا، "اس ملک کے ہر فرد کو ان غریبوں اور دلتوں کو غربت سے نکلنے میں مدد کے لئے آگے بڑھنا چاہئے۔”

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے