وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں ہوئے دھماکے پر بیان جاری کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ‘پاکستان کبھی کسی کے دباؤ میں نہیں آئے گا’۔
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی حکومت کے دوران ملک میں آنے والا سیاسی و معاشی استحکام اور کورونا وبا کی کامیابی سے روک تھام ملک دشمنوں کو ایک آنکھ نہیں بھاتیں اس لیے انہوں نے دہشت گردی کا راستہ اپنانا شروع کردیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز جوہر ٹاؤن میں ہوئے دھماکے کی تحقیقات کے سلسلے میں پنجاب پولیس کو اہم کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔
وفاقی وزیر داخلہ نے دعویٰ کیا کہ ہم مجرمان کے بہت نزدیک ہے، پولیس جلد انہیں قانون کی گرفت میں لے کر قوم کو اچھی خبر سنائے گی۔
جو ہرٹاون دھماکہ پر ویڈیو بیان
پنجاب پولیس نے جوہر ٹاون دھماکے کی تحقیقات میں زبردست کامیابی حاصل کی ہے
پنجاب پولیس ملزمان کی گرفتاری کے قریب ہے
پنجاب پولیس جلد ملزمان کو قانون کی گرفت میں لیکر عوام کو اچھی خبر سنائی گے pic.twitter.com/O4ZtmzbMWE— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) June 24, 2021
