ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

خانیوال میں چار سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل

خانیوال: چار سالہ بچی کی بوری بند مسخ شدہ لاش برآمد ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق زیبہ ندیم کی مسخ شدہ بوری بند لاش کھیتوں سے برآمد ہوئی۔ زیبہ ندیم بچیوں کے ہمراہ کھیل رہی تھی کہ اسے اغوا کرلیا گیا تھا جس کے بعد اسے مبینہ زیادتی کے بعد قتل کیا گیا۔

اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو اپنی تحویل میں لے کر کارروائی شروع کردی۔ آرپی او ملتان خانیوال پہنچ گئے اور بچی کے گھرجا کرورثا سے اظہارافسوس کیا اور ملزمان کی گرفتاری کی یقین دہانی کرائی۔

واقعے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے خواتین سمیت بچی کے ورثا ریلوے ٹریک پر بیٹھ گئے۔ انہوں نے خانیوال بہاولپور روڈ اور خانیوال روہڑی ریلوے ٹریک احتجاجاً بلاک کردیا۔ ورثا نے الزام لگایا کہ زیبہ کے لاپتہ ہونے کی درخواست تھانہ کہنہ میں دی گئی لیکن درخواست کے باوجود پولیس ٹس سے مس نہ ہوئی۔

آئی جی پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی صدر ملک اعجاز کو معطل کردیا جبکہ آرپی او ملتان نے مظاہرین کو انصاف کی یقین دہانی کرائی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں