English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کوہاٹ میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر خاتون پر تیزاب پھینک دیا

کوہاٹ: نامعلوم افراد گھر میں گھس کر خاتون پر تیزاب پھینک کر فرار ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کوہاٹ کینٹ میں نامعلوم افراد ایک گھر میں گھس کر نوجوان لڑکی کے چہرے اور جسم پر تیزاب پھینک کر فرار ہوگئے۔ تیزاب گردی سے لڑکی کا چہرہ اور جسم کے کچھ حصہ متاثر ہوا، لڑکی کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا، ابتدائی طبی امداد کے بعد اسے ڈویژنل اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

واقعے کی ایف آئی آر لڑکی کی والدہ کی مدعیت میں درج کرائی گئی جس کے مطابق وقوعہ رات کا ہے، ان کی کسی سے کوئی دشمنی نہی، وہ کسی ملزم کو نہیں جانتی۔ پولیس نے ایف آئی آر کے اندراج کے بعد ملزمان کی گرفتاری کے لیے تفتیش شروع کردی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے