English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جرمنی: چاقو سے حملہ، 2 افراد زخمی

القمر

جرمنی کے شہر ایرفرٹ میں ایک حملہ آور نے چاقو مار کر2 افراد کو زخمی کر دیا ہے۔

واقعہ آج صبح کے وقت پیش آیا۔ حملے میں زخمی ہونے والے 45 سالہ اور 68 سالہ دو افراد کو ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا ہے۔

پولیس نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ حملہ آور کی گرفتاری کے لئے ہیلی کاپٹر کے تعاون سے تلاش کی کاروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔

واقعے سے متعلقہ بیانات کے مطابق حملہ آور کی عمر20 سال کے لگ بھگ ہے۔

واضح رہے کہ جرمنی کی شہر ورزبرگ میں جمعے کے دن کئے گئے چاقو کے حملے میں 3 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے