English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

چیکیا اور بیلجیم نے اپنے رقیبوں کو شکست دیتے ہوئے کوارٹر فائنلز کے لیے کوالیفائی کر لیا

القمر

سولہویں  یورپی  فٹ بال  چمپین شپ  کے  سلسلے میں  بیلجیم  نے پرتگال کو ایک۔صفر سے شکست دیتے ہوئے   کوارٹر فائنلز کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔

ہسپانوی شہر سیویلا  میں کھیلے گئے میچ میں سابق یورپی  چمپین  پرتگال اور بیلجیم مد مقابل آئے۔ 42 منٹ میں تھورگن ہزارد نے  گول کرتے ہوئے اپنی  ٹیم کو  برتری دلا دی، جو کہ میچ کے خاتمے تک جاری رہی۔

بیلجیم  کوارٹر  فائنل میں  اٹلی کے مدِ مقابل آئے گا۔

دوسری جانب ہنگری میں ہالینڈ اور چیکیا کھیل کے میدان میں اُترے۔  جس میں چیکیا نے ہالینڈ کو2 ۔صفر سے شکست دیتے  ہوئے اپنا نام کوارٹر فائنلز میں لکھوا لیا۔

ڈنمارک اور چیکیا   3 جولائی کو کوارٹر  فائنلز میں آمنے سامنے آئیں گے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے