English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پتوکی میں بدبخت باپ نے اپنی بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

القمر

پتوکی: بدبخت باپ نے اپنی ہی بیٹی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ہے۔

چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی چیئرپرسن سارہ احمد کا کہنا ہے کہ پرائم منسٹر پورٹل پر شکایت کے بعد بیورو کی ریسکیو ٹیم نے پتوکی میں کارروائی کر کے متاثرہ لڑکی کو بازیاب کرالیا، لڑکی کی عمر 15 سال ہے، لڑکی کے والد نے اسے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

سارہ احمد کے مطابق ریسکیو ٹیم نے پولیس کے ساتھ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے جنسی زیادتی کی شکار لڑکی کی بہن کو تحویل میں لے لیا، متاثرہ لڑکی نے والد کے خلاف کارروائی کے لیے پولیس کو تحریری درخواست دی جس کے بعد پولیس نے ملزم باپ کو گرفتار کرلیا۔

بیورو کی چیئرپرسن کا کہنا ہے کہ زیادتی کا شکار لڑکی کو مکمل تحفظ  اور انصاف فراہم کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے