English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

لاہور کے علاقہ برکت مارکیٹ میں سلنڈر پھٹنے سے دھماکہ

لاہور کے علاقہ برکت مارکیٹ میں سلنڈر پھٹنے کی وجہ سے دھماکہ ہوا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق لاہور کے علاقہ برکت مارکیٹ میں گیس سلنڈر پھٹنے سے دھماکہ ہوا۔ دھماکے کی گونج دور دور تک سنائی دی گئی۔ عینی شاہدین کے مطابق دھماکہ زوردار تھا ، دھماکے کی آواز کے ساتھ ہی زمین لرز گئی۔

دھماکے کی اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو ٹیموں کو جائے وقوعہ کی جانب روانہ کر دیا گیا ہے۔

تاحال دھماکے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ دوسری جانب پولیس اور سکیورٹی اہلکار بھی جائے وقوعہ کی جانب روانہ ہو گئے ہیں۔ دھماکے کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی ہے۔
ویڈیو میں زور دار دھماکہ اور دھماکے کی جگہ سے اُٹھتے ہوئے دھوئیں کے کالے بادل دیکھے گئے۔ دھماکے کی وجہ سے آس پاس کے علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے