English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ کردیا

القمر

 اسلام آباد: وزیراعظم نے پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر اضافے کی منظوری دے دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اوگرا کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 5 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی تھی تاہم وزیراعظم عمران خان نے پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر اضافے کی منظوری دے دی۔

وزیراعظم نے ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں بھی ایک روپیہ 44 پیسے اضافے کی منظوری دی۔

واضح رہے کہ 15 جون کو بھی پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 13 پیسے جب کہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 3 پیسے اضافہ کیا گیا تھا۔ اس طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 79 پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 1 روپے 89 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے