ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا ان کیمرا اجلاس آج ہوگا

 اسلام آباد: پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا ان کیمرہ اجلاس آج پارلیمنٹ میں ہوگا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اجلاس کی صدارت اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کریں گے، اجلاس میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری، مولانا اسد محمود، امیر حیدر ہوتی، پرویز خٹک،  شیخ رشید، فواد حسین سمیت 29 ارکان شرکت کریں گے۔

ان کیمرہ اجلاس میں افغانستان کی صورتحال، امریکی فوج کے انخلا اور اس کے بعد کی صورتحال، بھارت اور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی۔ ڈی جی آئی ایس آئی پارلیمانی کمیٹی کو بریفنگ دیں گے۔

ذرائع کے مطابق ان کیمرہ اجلاس میں ملک کی داخلی صورتحال پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔ پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کے اجلاس میں پارلیمانی جماعتوں کے نمائندے شرکت کی دعوت دے دی گئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں