ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لاہور میں ہوائی فائرنگ کرنے والی خاتون اسلحہ سمیت گرفتار

لاہور: فائرنگ کرنے والی ملزمہ کو اسلحے سمیت گرفتار کرلیا گیا۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے فیکٹری ایریا پیر کالونی میں لڑکی کے فائرنگ کی ویڈیو وائرل ہوئی، تو  ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی نے کینٹ پولیس کو فوری کارروائی کی ہدایت کی۔ پولیس ٹیم نے ہوائی فائرنگ میں ملوث ملزمہ کو اسلحے سمیت گرفتار کرلیا۔

ترجمان لاہور پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والی خاتون کی شناخت نجمہ بی بی کے  نام سے ہوئی ہے، اور  اس سے قبضے سے پسٹل برآمد کر لیا گیا ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی کا کہنا تھا کہ شہریوں میں خوف و ہراس پھلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جارہی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں