English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں۔ 01.07.2021

القمر

۔۔۔ روزنامہ وطن: ” معمول کی زندگی کی طرف واپسی کے لئے ایک نئے مرحلے کا آغاز ہو گیا” کی سرخی سے لکھتا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے جاری لاک ڈاون ختم ہو گیا ہے۔ ہفتے اور اتوار کے دن مقامی وقت کے مطابق شام 10 بجے سے صبح 5 بجے تک کا اور اتوار کے دن کا مکمل لاک ڈاون ہٹا دیا گیا ہے۔ شہروں کے درمیان سفر کی پابندی بھی ختم کر دی گئی ہے۔ کاروباری مراکز نے طے شدہ اوقات کار کے دوران کام کرنا شروع کر دیا ہے، نکاح اور شادی کی تقریب میں مہمانوں کی شرکت کی تعداد کی پابندی بھی ختم ہو گئی ہے۔

 

۔۔۔ روزنامہ ینی شفق:”کینال استنبول کے ساتھ گہری دلچسپی” کی سرخی سے لکھتا ہے کہ وزیر خارجہ میولود چاوش اولو اور روس کے وزیر خارجہ سرگے لاوروف نے انطالیہ میں ملاقات کی مشترکہ پریس کانفرنس میں چاوش اولو نے 1936 میں طے پانے والے مونترو سمجھوتے اور کینال استنبول کے بارے میں سوال کے جواب میں کہا ہے کہ ” کینال استنبول کے لئے ہم نے ٹھوس اقدامات کرنا شروع کر دئیے ہیں۔ بین الاقوامی کمپنیوں کی طرف سے بھی  دلچسپی کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔ مونترو میں تبدیلی نہیں ہو گی”۔

 

۔۔۔ روزنامہ اسٹار: ” نیٹو کی فوجی مشقوں میں ترک مسلح ڈرون طیاروں نے دھاک بٹھا دی” کی سرخی سے لکھتا ہے کہ یوکرائن اور امریکہ کی بحیرہ اسود میں جاری مشترکہ فوجی مشقوں ‘سی بریز۔2021’  میں ترکی ساختہ بائراکتار TB2  مسلح ڈرون طیارے بھی شامل ہیں۔ ترک مسلح ڈرون طیاروں کو پہلی دفعہ کسی نیٹو مشقوں میں استعمال کیا گیا ہے۔ سی بریز۔2021 مشقیں 28 جون سے شروع ہوئی ہیں اور اس میں 30 سے زائد ممالک شامل ہیں۔

 

۔۔۔ روزنامہ خبر ترک:”ماہِ جون کی خارجہ تجارت میں ریکارڈ برآمداتی اعداد و شمار متوقع ہیں” کی سرخی سے لکھتا ہے کہ وزیر تجارت مہمت مُش نے کہا ہے کہ جمعہ کے دن  متوقع خارجہ تجارت کے اعداد و شمار میں ریکارڈ برآمدات کی توقع کی جا رہی ہے۔  انہوں نے کہا ہے کہ مجھے یقین ہے کہ  2021 کے اختتام تک ہم  درمیانی مدت کے برآمداتی  پروگرام سال 2022 کے ہدف یعنی 198 بلین ڈالر تک پہنچ کر برآمدات کو200 بلین ڈالر سے اوپر لے جائیں گے۔

 

۔۔۔ روزنامہ حریت: ” قومی باسکٹ بال ٹیم سیمی فائنل میں” کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ ترکی کی قومی فٹبال ٹیم ،فیبا اولمپکس کوالیفائنگ میچوں کے سلسلے میں کینیڈا میں منعقدہ ٹورنامنٹ  کے بی گروپ کے دوسرے میچ میں چیکو سلواکیہ کو 87۔70 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے