ترک وزیر دفاع خلوصی آقار نے کہا ہے کہ ترکی تاجسکتان کے ساتھ سلامتی و دفاعی صنعت میں تعاون کے لیے تیار ہے۔
وزیر دفاع کرغزستان کے بعد سرکاری دورے پر تاجکستان روانہ ہو گئے جہاں انہوں نے میزبان وزیر دفاع شیر علی مرزو سے ملاقات کی ۔
بالمشافہ ملاقات کے بعد بین الوفود بات چیت کا آغاز کیا گیا جس سے قبل ترک وزیر دفاع نے کہا کہ بردار ملک تاجسکتان وسطی ایشیا میں ترکی کا اہم اتحادی ملک ہے جس کے ساتھ سلامتی و دفاعی شعبوں میں تعاون کے فروغ ،سرحدی تحفظ اور انسداد دہشتگردی کے معاملے میں اعانت کے لیے ہم تیار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں پیش رفت پر مجھے یقین ہے اور ہم فتح اللہ گولن دہشتگرد تنظیم کے خلاف کوششوں میں تعاون کو اہمیت دیتے ہیں۔
اس موقع پر میزبان وزیر نے بھی تائید کی کہ ترکی اور تاجسکتان کے مابین تعلقات میں فروغ ہوا ہے۔
بند کمرے میں ہوئی ملاقات میں دونوں وزرا کے درمیان دو طرفہ اور علاقائی سلامتی و دفاعی موضوعات پر بات چیت ہوئی۔
