برصغیر کے معروف اداکار محمد یوسف خان المعروف دلپ کمار 99 سال کی عمر میں ممبئی میں انتقال کر
گئے دلپ کمار طویل عرصے سے بیمار چلے آرہے تھے دلپ کمار 11 دسمبر 1922 کو قصہ خوانی بازار پشاور
میں پیدا ہوئے

30 جون سے وہ ممبئی کے اسپتال میں زیر علاج تھے اور اس دوران ان کی اہلیہ سائرہ بانو بھی ہمراہ تھیں آج
صبح قریبی دوست فیصل فاروق نے انتہائی دکھ کے ساتھ اپنے ٹوئٹر پر غم کی یہ خبر دلپ کمار کے مداحوں
سے شیئر کی

اس سے قبل سائرہ بانو نے ٹوئیٹ کی تھی کہ دلپ کمار جی انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں زیر علاج
ہیں لیکن اس کی حالت بہتر ہے
دلپ کمار کا فلمی کیئریر 6 دہائیوں پر محیط رہا اس دوران لاتعداد فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے
ان کی لازوال فلموں میں 1955 کی دیوداس، 1957 کی نیا دور، 1960 کی معرکتہ الارا مغل اعظم، 1961 کی
گنگا جمنا اور 1981 کی کرما فلم مدا نہیں بھول سکتے
ان کی زندگی کی آخری فلم قلہ ثابت ہوئی جس کے بعد پھر وہ دوبارہ فلمی دنیا میں دیکھائی نہ دیے اور اب
وہ نروس نانئنٹیز کا شکار ہو کر خالق حقیقی سے جاملے
