English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وزیراعظم نے شاہ زین بگٹی کو معاون خصوصی مقرر کردیا

القمر

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے شاہ زین بگٹی کومعاون خصوصی مقرر کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے بلوچستان کے ناراض بلوچ رہنماؤں سے مذاکرات کے لیے جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ شاہ زین بگٹی کو معاون خصوصی مقرر کردیا، کابینہ ڈویژن نے شاہ زین بگٹی کی تقرری کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔

شاہ زین بگٹی کو معاون خصوصی برائے ہم آہنگی بلوچستان مقرر کیا گیا اور انہیں وفاقی وزیر کا درجہ دیا گیا ہے۔ شاہ زین بگٹی ناراض بلوچ رہنماوں سے سیاسی اور قومی ہم آہنگی پر بات کریں گے۔

واضح رہے وزیراعظم عمران خان نے چند روز قبل گوادر میں خطاب کے موقع پر ناراض بلوچ رہنماؤں سے بات کرنے کا اعلان کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے