اسلام آباد: وفاقی وزیرِ توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ آج ملک بھر میں بجلی کی طلب و رسد تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
وفاقی وزیر نے اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ بجلی کی طلب و رسد آج تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچتےہوئے 24 ہزار 284 میگا واٹ ہوگئی ہے۔ اس سےطلب اور پیداوار میں بڑھوتری ہی ظاہر نہیں ہوتی بلکہ ترسیل کی استعداد میں اضافہ بھی نمایاں ہوتاہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ ریکارڈ اس وقت قائم ہوا ہے جب اس سال پیک سیزن میں بھی پاکستان کا سب سے بڑا ڈیم تربیلا محض اپنی صلاحیت کےچوتھے حصے (25 فیصد) کے برابر ہی بجلی بنا رہا ہے۔
اس حقیقت کےباوجود کہ اس سال پیک سیزن میں بھی پاکستان کا سب سے بڑا ڈیم تربیلا محض اپنی صلاحیت کےچوتھے حصے (25%) کے برابر ہی بجلی بنا رہا ہے، یہ ریکارڈ قائم ہوا۔ https://t.co/anxQD9H4PI
— Hammad Azhar (@Hammad_Azhar) July 7, 2021
ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت سےقبل جولائی 2018 میں طلب و پیداوار 20 ہزار 811 میگا واٹ کی بلند ترین سطح تک پہنچی تھی۔
