English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پشاور میں دلیپ کمار (یوسف خان) کی غائبانہ نماز جنازہ ادا

القمر

 پشاور: لیجنڈری اداکار دلیپ کمار (یوسف خان)  کی غائبانہ نماز جنازہ ان کے آبائی گھر میں ادا کردی گئی۔

نماز جنازہ قصہ خوانی کے علاقے محلہ خداداد میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں بڑی تعداد میں مداحوں اور شہریوں نے شرکت کی۔ دلپ کمار کی یاد میں ان کے آبائی گھر کے سامنے شمع بھی روشن کی گئیں۔

وزیر ثقافت ومحنت شوکت یوسفزئی نے بالی ووڈ اداکار دلیپ کمار کی وفات پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دلیپ کمار بالی ووڈ کے لیجنڈ اور عظیم اداکار تھے، محکمہ ثقافت خیبر پختون خوا اور صوبائی حکومت غم کی اس گھڑی میں غمزدہ خاندان کیساتھ برابر کی شریک ہے، صوبائی حکومت اور محکمہ ثقافت کی طرف سے آج شام انکے آبائی گھر پشاور میں شمعیں روشن کئے جائینگے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے