لاہور کے علاقے ٹاؤن شپ میں کتے کے کاٹنے سے 6 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے ٹاؤن شپ میں کتے کے کاٹنے سے 6 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ بچہ گلی میں کھیل رہا تھا کہ کتے نے اس کی گردن دبوچ لی، بچے کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال لے جایا گیا لیکن اس نے خون زیادہ بہنے کی وجہ سے راستےمیں ہی دم توڑ دیا۔
