English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی میں بین الصوبائی ڈکیتی و رہزنی کے 40 مقدمات میں ملوث 2 ملزم گرفتار

القمر

 کراچی: کراچی میں پولیس نے بین الصوبائی ڈکیتی و رہزنی کے 40 سے زائد مقدمات میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

شاہ لطیف پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے دونوں ملزمان کے خلاف قتل کے 4 مقدمات کے علاوہ بلوچستان اور اندرون سندھ میں ڈکیتی و رہزنی کے 40 سے زائد مقدمات درج ہیں۔

پولیس کے مطابق ملزمان بلوچستان میں واردات کے بعد اندرون سندھ چلے جاتے تھے، اندروں سندہ میں واردات کرنے کے بعد بلوچستان فرارہوجاتے تھے، اسطرح وہ وارداتیں کرتے تھے، ملزمان اپنے گھروں پر بھی کبھی کبھار جاتے تھے۔

ہفتے کی صبح شاہ لطیف ٹاؤن پولیس نے چوکنڈی قبرستان کے قریب موٹر سائیکل سوار 2 مشتبہ افراد کو روکنے کا اشارہ کیا تو ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کردی جب کہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے 2 ملزم محمد بخش عرف بابو اور عامر کو گرفتار کرکے اسلحہ، چھینے ہوئے موبائل فونز اور دیگر سامان برآمد کرلیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے