English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا، عیدالاضحی 21 جولائی کو ہوگی

القمر

 کراچی /  اسلام آباد: ملک بھر میں ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا، یکم ذی الحج 12 جولائی اور عید الاضحی 21 جولائی بروز بدھ کو ہوگی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان میں ذی الحج 1442 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کی مرکزی اور زونل کمیٹیوں کے اجلاس منعقد ہوئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں چیئرمین مولانا سید عبدالخبیرآزاد کی زیر صدارت منعقد ہوا۔

اجلاس کے بعد انہوں نے چاند نظر نہ آنے کا اعلان کیا اور کہا کہ ملک بھر میں کہیں بھی چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی اس لیے اب یکم ذی الحج 12 جولائی کو ہوگی اسی طرح عید الاضحی 21 جولائی بروز بدھ کو منائی جائے گی۔

دریں اثنا پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ نے اپنی آفیشل ویب سائٹ پر کہا ہے کہ پاکستان میں ذی الحج کا چاند آج صبح 6 بج کر18 منٹ پر پیدا ہوچکا ہے تاہم ہفتہ کی شب اس کے نظر آنے کے کوئی امکانات نہیں۔

قبل ازیں ماہرین نے کہا تھا کہ ہفتہ کی شب چاند نظر نہیں آسکتا کیوں کہ چاند دکھائی دینے کے لیے اس کی عمرکم از کم 19 گھنٹے ہونی چاہیے جب کہ سورج اور چاند کے غروب ہونے کا درمیانی فرق 40 منٹ سے زیادہ ہونا چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے