ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نارووال میں رشتے کے تنازع پر فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق

ناروال: پنجاب کے شہر ناروال میں مخالفین کی فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے تین افراد ہلاک ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق تھانہ رعیہ کے نواحی علاقہ ڈیرانوالہ میں ملزمان نے فائرنگ  کرکے ایک ہی خاندان کے تین افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ اس بارے میں پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولین میں یوسف خان ان کا بیٹا شویز خان اور داماد شامل ہیں۔

پولیس حکام نے بتایا کہ مقتول یوسف خان کا اپنے خاندان میں رشتے پر تنازعہ چل رہا تھا اور یہ واردات اسی کا نتیجہ ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں