English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان اور ازبکستان کے درمیان کئی اہم تجارتی معاہدے متوقع

القمر

 اسلام آباد: وزیراعظم جمعرات کو ازبکستان کے سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے، قبل ازیں مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد، سرمایہ کاری بورڈ حکام روانہ ہوں گے جبکہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا بھی تاجکستان کے دورہ سے ازبکستان پہنچنے کا امکان ہے۔

ایکسپریس کے مطابق ازبکستان کے دورہ کے موقع پر وزیر اعظم عمران خان ازبکستان کے صدر کے ہمراہ مشترکہ طور پر سی اے ایس اے (کاسا) کانفرنس کے ابتدائی سیشن کا افتتاح کریں گے۔

مذکورہ کانفرنس کے موقع پر پاکستان اور ازبکستان کے درمیان ترجیحی تجارتی معاہدے، ازبکستان پاکستان ٹرانزٹ ٹریڈ ایگریمنٹ سمیت کسٹمز بینکنگ، ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ، ٹرانسپورٹ سمیت دیگر شعبوں میں دوطرفہ تعاون سمیت دہگر ایم او یو اور معاہدوں پر دستخط ہوں گے۔

علاوہ ازیں ازبکستان ور پاکستان کے درمیان فلائٹ آپریشن شروع کرنے پر بھی اتفاق ہوگیا ازبکستان کی جانب سے ماہ اگست سے پاکستان کے ساتھ باقاعدہ فلائٹس آپریشن شروع ہونے کی توقع ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کے دوہ کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں اس دورے کے موقع پر دونوں ممالک کے درمیان طے پانے والے معاہدوں و ایم او یوز کو حتمی شکل دینے کے لیے تیاریاں مکمل ہیں۔

وزیر خارجہ تین روزہ دورے پر تاجکستان روانہ

دریں اثنا وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی تین روزہ دورے پر تاجکستان روانہ ہوگئے۔ وہ تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبہ میں منعقدہ شنگھائی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کریں گے جس کے بعد امکان ہے کہ وہ وہیں سے وہ وزیراعظم کے پاس ازبکستان پہنچیں گے۔

وزیر خارجہ ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس سے خطاب کریں گے۔ وزیر خارجہ، شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کنٹکٹ گروپ برائے افغانستان کے اجلاس میں بھی شریک ہوں گے اور افغان امن عمل، تیزی سے بدلتی ہوئی خطے کی صورتحال اور علاقائی تعاون کے فروغ کے حوالے سے پاکستان کا نکتہ نظر پیش کریں گے۔

وزیر خارجہ شنگھائی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے موقع پر تاجکستان، کرغزستان، ازبکستان، افغانستان اور روس اور چین کے وزرائے خارجہ کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے۔ ان ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات، علاقائی روابط کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا

وزیر خارجہ، تاجکستان کے صدر امام علی رحمان سے بھی ملاقات کریں گے۔ توقع ہے کہ وزیر خارجہ کا یہ دورہ، افغان امن عمل، خطے میں امن و امان کی صورتحال پر یکساں لائحہ عمل اختیار کرنے اور ایس سی او ممبر ممالک کے درمیان کثیر الجہتی شعبہ جات میں تعاون کے فروغ کے لیے معاون ثابت ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے