ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان کی ابھرتی معیشت کو افغانستان میں بدامنی اورکورونا جیسے خطرات لاحق ہیں، صدر مملکت

 اسلام آباد: صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان کی اُبھرتی معیشت کو افغانستان میں بدامنی اور کورونا  کیسز کی تعداد میں اضافے جیسے دوخطرات لاحق ہیں۔

 

ان خیالات کا اظہار صدر مملکت نے اپنی ٹوئٹ میں کیا، ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کی اُبھرتی معیشت کو دو خطرات لاحق ہیں۔ ایک افغانستان میں بدامنی، جس پر ہمیں اُمید ہےکہ طالبان اور ان کے ہم وطنوں کو امن و آشتی نصیب ہوگی۔ دوسرا، کورونا کیسز کی تعداد میں ممکنہ اضافہ، عوام عید کے دوران احتیاط کریں۔ حفاظتی تدابیر اختیار کرتے ہوئے ماسک پہنیں، سماجی فاصلہ رکھیں اور ہاتھ دھونے کی عادت اپنائیں۔

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں