English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

فورسز کا کرم ایجنسی میں آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک اور 2 جوان شہید

القمر

 راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز کے کرم ایجنسی میں آپریشن کے دوران تین دہشت گرد ہلاک جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں دو جوان شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے کرم ایجنسی کے علاقے زیوا میں سرچ آپریشن کیا جہاں تین دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں دو جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کا علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے، علاقے کو دہشت گردوں سے پاک کرایا جا رہا ہے۔

فائرنگ کے تبادلے میں شہید ہونے والے جوانوں میں 25 سالہ کیپٹن باسط اور 22 سالہ سپاہی حضرت بلال شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے