English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پشاور میں کتے کے کاٹنے کے واقعات میں اضافہ

القمر

پشاور: شہر میں صرف ایک گھنٹے میں 12 کٹوں کے کاٹنے کے واقعات سامنے آئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرپختون خوا کے دارالحکومت پشاور میں سگ گزیدگی (کتے کے کاٹننے) کے واقعات میں اضافہ ہوگیا ہے، اور ترجمان خیبر ٹیچنگ اسپتال کے مطابق گزشتہ 1 گھنٹے کے دوران  12 کتوں کے کاٹنے کے متاثرہ  افراد  کو اسپتال میں لایا گیا، جن میں 4 بچوں سمیت  نوجوان اور ایک بزرگ شامل ہیں ۔

ترجمان کے مطابق  کتوں کے کاٹنے کے یہ کیسز اولڈ باڑہ روڑ، بورڈ بازار، رنگ روڈ، پشتخرہ اور ملحقہ علاقوں سے ہوئے ہیں، اور یہ تمام واقعات اسپتال کے نزدیک دو سے تین کلومیٹر کے حدود میں رونما ہوئے ہیں، جب کہ ڈائریکٹر ایمرجنسی ڈاکٹر عدیل کی جانب سے پولیس اور متعلقہ اداروں کو اطلاع کردی گئی،  متعلقہ اداروں سے بروقت عمل درامد کی اپیل کی جاتی ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ اسپتال میں اینٹی ریبیز ویکسین وافر مقدار میں دستیاب ہے، اور مریضوں کو ابتدائی طبعی امداد اور اینٹی ریبیز ویکسین لگانےکے بعد گھروں کو روانہ کردیا گیا ہے،  ڈاکٹروں کے مطابق کتوں کے کاٹنے سے تمام متاثرہ افراد میں زخم کے نشانات انتہائی گہرے ہیں۔

 

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے