مریم نواز شریف اور وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ سوشل میڈیا پر آمنے سامنے آگئیں۔
جمائما نے ایک اخبار کا اداریہ ٹوئٹر پر شیئر کرایا جس میں عمران خان اور مریم نواز سے کہا گیا تھا کہ اپنے بچوں اور یہود مخالف رویے کو سیاست میں نہ گھسیٹیں۔
ساتھ ہی جمائما نے تبصرہ کیا کہ مریم نواز کہتی ہیں کہ میرے بچے یہودیوں کی گود میں پروان چڑھ رہے ہیں، ایک دہائی تک میڈیا اور سیاستدانوں کی جانب سے کیے جانے والے یہود مخالف حملوں، ہر ہفتے قتل کی دھمکیوں اور میرے گھر کے باہر احتجاجی مظاہروں کے بعد میں نے 2004ء میں پاکستان چھوڑ دیا تھا۔ لیکن یہ سلسلہ آج بھی جاری ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ لیکن اگر آپ کے سابق شوہر دشمنی میں دوسروں کے گھر والوں کو گھسیٹتے ہیں تو دوسروں کے پاس بھی کہنے کے لیے نامناسب باتیں موجود ہیں، لہذا آپ صرف اپنے سابق شوہر کو ہی موردالزام ٹہرائیں۔
I have absolutely no interest in you, your sons or your personal lives because I have better things to do and say but if your ex drags in families of others out of spite, others will have nastier things to say. You have only your ex to blame. https://t.co/DxoUqwjoTn
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) July 20, 2021
