ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مظفر گڑھ؛ تعلقات کے شبہ میں غریب کاشتکار کے دونوں کان اور ناک کاٹ دی، 6 ملزمان گرفتار

ملزمان کو شک تھا کہ اکرم کے ان کی برادری کی لڑکی سے ناجائز تعلقات ہیں ۔  فوٹو : فائلملزمان کو شک تھا کہ اکرم کے ان کی برادری کی لڑکی سے ناجائز تعلقات ہیں ۔  فوٹو : فائل

مظفر گڑھ: مظفر گڑھ کے تھانہ محمود کوٹ کے علاقے بستی کھنڈویا میں ظلم اور بربریت کی انتہا ہو گئی جب کہ تعلقات کے شبہ میں غریب کاشتکار کے دونوں کان اور ناک کاٹ دی۔

تھانہ محمود کوٹ کے علاقے بستی کھنڈویہ میں 6 با اثر ملزمان فاروق، قیوم، روف، مظہر، سجاد وغیرہ نے عید کے دوسرے روز زمینوں پر کھیتی باڑی کرتے ہوئے کاشتکار اکرم کو رسیوں سے باندھ کر اس کے دونوں کان اور ناک کاٹ دی۔

ملزمان کو شک تھا کہ اکرم کے ان کی برادری کی لڑکی سے ناجائز تعلقات ہیں، پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تمام 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں