ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نور مقدم قتل کیس میں ملزم ظاہر جعفر کا مزید دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

 اسلام آباد: عدالت نے سابق سفیر کی بیٹی نور مقدم قتل کیس میں ملزم ظاہر جعفر کا مزید دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے اسے پیر کو دوبارہ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

سابق سفیر کی بیٹی نور مقدم قتل کیس میں ملزم ظاہر جعفر کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر اسلام آباد میں ڈیوٹی مجسٹریٹ صہیب بلال رانجھا کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

پولیس تفتیشی افسر نے کہا کہ ملزم کو گرفتار کر کے آلہ قتل چاقو برآمد کیا گیا، ملزم سے برآمد کیا گیا پستول اور آہنی مکا بھی قبضے میں لیا ہے، اب اس کا موبائل بھی ریکور کرنا ہے، زیادہ سے زیادہ جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں خاتون نور مقدم کے قتل کی تحقیقات میں پیش رفت

مدعی کی جانب سے شاہ خاور ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے ۔ عدالت نے پولیس کی استدعا پر ملزم ظاہر جعفر کا دو روزہ مزید جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا اور ملزم کو پیر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

سابق سفیر کی بیٹی نور مقدم کے قتل کا مقدمہ تھانہ کوہسار میں درج ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں