اسلام آباد: گیلپ سروے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف آزاد جموں و کشمیر میں آسانی کے ساتھ حکومت بنانے میں کامیاب ہوجائے گی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق بین الاقوامی ادارے گیلپ پاکستان نے عوامی آرا پر مشتمل رپورٹ شائع کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ آزاد جموں کشمیر میں ہونے والے انتخابات میں تحریک انصاف واضح برتری سے کامیابی حاصل کرسکتی ہے۔
گیلپ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آزاد کشمیر میں وزیراعظم پاکستان عمران خان ایک مقبول ترین لیڈر مانے جاتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ان کی جماعت آزاد کشمیر میں بھی حکومت بنانے کے لئے بظاہر تیار ہے۔ سروے رپورٹ کے مطابق آزاد کشمیر میں تحریک انصاف کے جیتنے کا امکان 44 فیصد ہے، جب کہ ان کی حریف ن لیگ کے پاس 12 فیصد عوامی حمایت ہے۔ پیپلزپارٹی تیسرے نمبر پر صرف 9 فیصد عوامی پسندیدگی کے ساتھ میدان میں اترے گی۔
دوسری جانب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹویٹ میں معاون خصوصی وزیراعظم فرخ حبیب نے گیلپ کی سروے رپورٹ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں ہونے والے انتخابات میں پی ٹی آئی واضح اکثریت سے حکومت بنائے گی۔ ابو بچاؤ مہم والے مریم صفدر کے نفرت انگیز بیانیہ کو بدترین شکست ہوگی۔
گیلپ سروے کے مطابق کشمیر میں ہونے والے انتخابات میں PTI واضح اکثریت سے حکومت بنائے گی۔
ابو بچاؤ مہم والے مریم صفدر کے نفرت انگیز بیانیہ کو بدترین شکست ہوگی۔ مودی کے کشمیریوں پر ظالمانہ , جابرانہ اقدامات کیخلاف کچھ نہ بولنے والے بہروپیوں کو کشمیری پہچان چکے ہے pic.twitter.com/BI2LBHDrpU— Farrukh Habib (@FarrukhHabibISF) July 24, 2021
فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ مودی کے کشمیریوں پر ظالمانہ، جابرانہ اقدامات کے خلاف کچھ نہ بولنے والے بہروپیوں کو کشمیری پہچان چکے ہے۔
