English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی میں کورونا وبا کے دوران ایک دن میں سب سے زیادہ کیس رپورٹ

القمر

 اسلام آباد: شہر قائد میں کورونا وائرس کے ایک دن میں سب سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا جس میں کراچی میں کورونا وبا کی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ایس او پیز پر عملدرآمد اور شہریوں کی ویکسی نیشن کی اشد ضرورت پر زور دیا گیا۔

این سی او سی کے مطابق کراچی میں پہلی لہر کے دوران گزشتہ سال 13 جولائی کو سب سے زیادہ 649 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ دوسری  لہر کے دوران رواں سال 17 جنوری کو سب سے زیادہ 836 کیسز  رپورٹ ہوئے۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ کراچی میں کیسز کی شرح 26 عشاریہ 32 فیصد ہوگئی ہے، آج کورونا کے سب سے زیادہ 980 کیسز رپورٹ ہوئے۔

این سی او سی کے مطابق کراچی کی 22 فیصد آبادی کی ویکسی نیشن ہوچکی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے