پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے بی آر ٹی بس میں خواجہ سراؤں کے لیے نشستیں مختص کردی ہیں۔
ترجمان ٹرانس پشاور کا کہنا ہے کہ بی آر ٹی کی ہر بس میں خواجہ سراؤں کے لیے ترجیحی نشستیں مختص کردی گئیں ہیں، خواجہ سرا ہمارے معاشرے کا حصہ ہیں۔ ترجمان ٹرانس پشاور نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ بسوں میں خواجہ سراؤں کی مختص نشستوں پر نہ بیٹھیں۔
بی آر ٹی پشاور میں خواجہ سراوں کیلئے نشتیں مختص کردی گئیں۔خواجہ سرا ہمارے معاشرے کا حصہ ہیں۔شہریوں سے اپیل ہے کہ بسوں میں خواجہ سراوں کی مختص نشستوں پر بیٹھنیں سے اجتناب کریں۔ ترجمان ٹرانس پشاور@IMMahmoodKhan @infokpgovt @TransportKPGovt @GovernmentKP @DCPeshawar pic.twitter.com/jsCoNh4Z0d
— TransPeshawar (@TransPeshawar) July 27, 2021
