English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ہند۔چین تنازعہ،فوجی کمانڈروں کی ملاقات

القمر

چین اور بھارت کے فوجی کمانڈروں کے مابین دونوں ممالک کی باہمی سرحدوں پر کشیدگی کم کرنے کے لیے مذاکرات ہوئے۔

بھارتی فوج کے ترجمان کے مطابق، یہ ملاقات  گزشتہ روز مشرقی لداخ کے علاقے میں چین کے ساتھ سرحد پر ہوئی۔

ممکنہ طور پر آج کے روز طرفین کی جانب سے بیانات جاری کیے جائیں گے۔

یاد رہے کہ پندرہ جولائی کو تاجکستان میں دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کی ملاقات ہوئی تھی، جس میں فوجی سطح پر مذاکرات جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

پندرہ ماہ قبل چینی افواج کے ہاتھوں بیس بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد سے دونوں ممالک نے سرحدوں پر بڑی تعداد میں فوجی تعینات کر رکھے ہیں۔

چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ  بیجنگ حکومت سرحدی تنازعہ مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے