English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حکومت نے اپنے اخراجات پورے کرنے کیلیے پٹرول کے نرخ پھر بڑھا دیے، بلاول

القمر

 کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے وزیراعظم سے کہا ہے کہ خان صاحب عوام پر رحم کرتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیں۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بے حس حکومت نے ایک بار پھر اپنے اخراجات پورے کرنے کے لیے پیٹرول بم کا سہارا لیا جس نے غریب لوگوں کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا۔

انہوں نے کہا کہ ایک ماہ کے اندر پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے لیٹر اضافہ کردیا گیا، پیٹرول کی مصنوعات میں اضافے سے مہنگائی مزید بڑھے گی اور پاکستان مزید مہنگائی کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

بلاول نے کہا کہ سلیکٹڈ حکومت کی نااہلی اور ناکامیاں ملک کی ترقی میں رکاوٹ بن چکی ہیں، سلیکٹڈ وزیراعظم سے ملک نہیں چل رہا، جو فقط جھوٹ بولنے اور سیاسی انتقام کے علاوہ کچھ نہیں جانتا۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے مزید کہا کہ پی پی پی کی سابقہ حکومت نے مشکل ترین حالات کے باوجود پیٹرول کی قیمتوں کو مستحکم رکھا، خان صاحب! عوام پر رحم کرو، پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ واپس لو اور ٹیکسز کم کرو۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے