English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فوجی چوکی پر فائرنگ، ایک جوان شہید

القمر

شمالی وزیر ستان: ضلع گھر یوم میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک جوان شہید ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر)  کے مطابق شمالی وزیرستان کے ضلع گھر یوم میں دہشت گردوں نے ایک فوجی چوکی پر فائرنگ کردی، جس کا پاک فوج کے جوانوں نے بھرپور انداز میں جواب دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے کے دوران  نائیک غلام مصطفیٰ نے جام شہادت نوش کیا، شہید کی عمر 37 سال تھی اور وہ مظفر آباد کے رہائشی تھے۔ دہشت گردوں کے خلاف علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے