English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایران کی نجات صرف اور صرف معتدل اور تعمیری تعلقات سے ہی ممکن ہے: روحانی

القمر

ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ انتہا پسندی کا دور ختم ہو گیا ہے۔ ملک کو صرف اور صرف معتدل اور تعمیری تعلقات کی مدد سے ہی بچایا جا سکتا ہے۔

روحانی نے دارالحکومت تاشقند میں حکومتی اداروں کے سربراہان اور منتظمین کے ساتھ  ملاقات کی۔

ملاقات میں انہوں نے متعصب حلقے پر تنقید کی اور کہا ہے کہ "اب اس نتیجے پر پہنچنا ضروری ہے کہ انتہا پسندی کا دور ختم ہو چکا ہے۔ ہم ایک دوسرے کی توہین کر کے اور ایک دوسرے کو نقصان پہنچا کر اس ملک کو ترقی نہیں دے سکتے۔ ملک کی نجات کے لئے میں اپنے 2013 کے نقطہ نظر کا مکمل دفاع  کرتا ہوں۔ ملک کی نجات صرف اور صرف معتدل اور تعمیری تعلقات سے ہی ممکن ہے۔ انتہا پسندی کے ساتھ ہم کسی مقام تک نہیں پہنچ سکتے”۔

روحانی نے کہا ہے کہ ایران پر پابندیوں  کے دور میں علی خامنہ ای نے کہا تھا کہ” اس ملک کی اقتصادی جنگ  کے کمانڈر آپ ہیں” لیکن میں اس جنگ میں ایک ایسا کمانڈر ہوں کہ جس کے پاس نہ تو اسلحہ ہے اور نہ ہی سپاہی”۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے