English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نجی یونیورسٹی کے طالب علم کے قتل میں ملوث مجرم کو عمر قید کی سزا

القمر

 کراچی: عدالت نے بحریہ یونیورسٹی کے طالب علم کے قتل میں ملوث نوجوان کو عمر قید کی سزا سنادی۔

کراچی سٹی کورٹ میں ماڈل ٹرائل کورٹ شرقی نے سالگرہ سے ایک دن پہلے بحریہ یونیورسٹی کے طالب علم بلال رضوان کے قتل اور اغوا کیس کا فیصلہ سنادیا، عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مجرم نعمان قریشی کو عمر قید کی سزا سنادی ہے۔ عدالت نے مجرم پر 10 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا جو مقتول کے ورثہ کو ادا کرنا ہوگا جب کہ عدم ثبوت کی بناء پر ایک ملزم عدیل الرحمان کو بری کردیا۔

پولیس کے مطابق مقتول کی لاش جب ملی تو ناقابل شناخت تھی، مقتول کی ڈی این اے کی مدد سے شناخت ممکن ہوسکی تھی۔ ملزمان نے مقتول کی لاش ایک ماہ اور چار دن بعد کچرا کنڈی میں پھینک دی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے