English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کمانڈرز ہر طرح کے چیلنجز کا سامنا کرنے کے لیے تیار رہیں، آرمی چیف

القمر

 راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ کمانڈرز ہر سطح پر پیشہ ورانہ مہارت کے حصول پر توجہ دیں اور ہر طرح کے چیلنجز کا سامنا کرنے کے لیے تیار رہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سالانہ کمانڈنگ آفیسرز کانفرنس کے موقع پر بلوچ رجمنٹل سینٹر ایبٹ آباد کا دورہ کیا جہاں انہوں نے یادگار شہداء پر پھول چڑھائے اور فاتحہ کی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بلوچ رجمنٹل سینٹر میں افسران سے خطاب کرتے ہوئے ہر سطح پر بلوچ رجمنٹ کی اعلیٰ پیشہ وارانہ مہارتوں اور معیار سمیت مختلف آپریشنز میں بہترین کارکردگی اور کامیابوں کو سراہا۔

جنرل قمر جاوید باجوہ  نے خطاب میں کہا کہ کمانڈرز ہر سطح پر پیشہ وارانہ مہارت کے حصول پر توجہ دینے کے ساتھ ساتھ تازہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے خود کو تیار کریں، کمانڈرز ہر طرح کے ابھرتے ہوئے چیلنجز کا سامنا کرنے کیلئے تیار رہیں۔

قبل ازیں آرمی چیف کا بلوچ رجمنٹل سینٹر پہنچنے پر کرنل کمانڈنٹ بلوچ ریجمنٹ لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس نے استقبال کیا۔ آئی جی آرمز لیفٹیننٹ جنرل ماجد احسان اور کمانڈنٹ بلوچ رجمنٹل سینٹر بریگیڈئیر عثمان ابن ریاض بھی اس موقع پر موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے