English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اے این پی مرکزی کمیٹی کے رکن ملک عبیداللہ کاسی بلوچستان میں قتل

القمر

 کوئٹہ: بلوچستان میں عوامی نیشنل پارٹی کی صوبائی مجلس عاملہ کے ممبر ملک عبیداللہ کاسی کو اغواء کاروں نے تاوان نہ ملنے پر بے دردی سے قتل کردیا۔

اے این پی نے ملک عبیداللہ کاسی کے قتل کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ رہنما ملک عبید اللہ کاسی کو نامعلوم اغواء کاروں نے قتل کردیا ، ملک عبیداللہ کاسی کو 26 جون 2021 کو نامعلوم مسلح اغواکاروں نے ان کے گھر کے قریب کلی کتیر سے گن پوائنٹ پر اغواء کیا تھا۔

اغواء کاروں نے ملک عبیداللہ کاسی کو بے دردی سے قتل کردیا اور آج ان کی لاشی کچلاک کے قریبی علاقے سرانان کے پہاڑی علاقے سے ملی۔

پشتون ایس ایف نے بیان کہاہے کہ اے این پی کے ملک عبیداللہ کاسی کا اغواء و قتل حکومت و پولیس کی ناکامی اور اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، آئے روز شہریوں کا اغوا قتل معمول بن چکا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے