English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بائڈن انتظامیہ نے منظوری دے دی،امریکہ تائیوان کے ہاتھ اسلحہ فروخت کر رہا ہے

القمر

امریکہ کے صدر جو بائڈن کی انتظامیہ نے تائیوان کے ہاتھ 75 کروڑ ڈالر مالیت کے اسلحے کی فروخت کی منظوری دے دی ہے۔

یہ امریکہ کی تائیوان کے ہاتھ اسلحے کی پہلی فروخت ہو گی۔

بلوم برگ کی خبر کے مطابق امریکہ وزارت خارجہ نے تائیوان کے لئے متوقع اسلحے کی فروخت  کے باے میں کانگریس کو بریفنگ دی۔

بائڈن انتظامیہ کے منظور کردہ اسلحے کی فروخت کے سمجھوتے کے مطابق امریکہ تائیوان کو اندازاً  75 کروڑ ڈالر مالیت کے 40 نئی M109اور 1700 حساس گائیڈڈ کِٹیں  فروخت کرے گا۔

واضح رہے کہ چین "تائیوان کے چین کا اٹوٹ انگ ہونے کا دعویدار ہے” لہٰذا توقع کی جا رہی ہے کہ یہ فیصلہ بیجنگ انتظامیہ کی ناراضگی کا سبب بنے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے