English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وادی تیراہ میں ایف سی پر حملے میں دو جوان شہید

القمر

 پشاور: ضلع خیبر اور ضلع کرم کی سرحد پر فرنٹئیر کانسٹیبلری کے جوانوں پر حملے میں دو جوان شہید ہوگئے۔

ایف سی خیبرپختونخوا کے مطابق وادی تیراہ کے دور افتادہ پہاڑی علاقے میں فرنٹیئر کانسٹیبلری کے جوان پانی بھرنے کے لئے جا رہے تھے کہ ان پر فائرنگ ہوئی جس سے دو جوان شہید ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پولیس اور فرنٹئیر کانسٹیبلری کی ٹیمیں پہنچ گئیں اور لاشوں کو منتقل کیا۔ سیکیورٹی فورسز نے ملزمان کی تلاش کےلیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے