English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وزیراعظم اور چیف جسٹس کا رحیم یار خان میں مندر پر حملے کا نوٹس

القمر

 اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے رحیم یار خان میں مندر پر حملے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کا حکم دے دیا ساتھ ہی چیف جسٹس نے نوٹس لیتے ہوئے کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا۔

وزیر اعظم عمران خان نے ٹویٹ کرتے ہوئے رحیم یار خان میں مندر پر ہونے والے حملے کی شدید مذمت کی۔ وزیراعظم نے آئی جی پنجاب کو مندر پر حملے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم دیا۔

عمران خان نے مندر کی حفاظت میں غفلت برتنے پر پولیس کے خلاف سخت ایکشن کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت متاثرہ مندر کو جلد بحال کرے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے