یوکرائن کی طرف سے ترکی کے مسلح ڈرون طیارے بائراکتار TB2 کی ستائش۔
یوکرائن گورنمنٹ ریسرچ انسٹیٹیوٹ نے بائراکتار TB2 کے ٹیسٹ نتائج کا اعلان کیا ہے۔ ٹیسٹ نتائج میں ترکی کے مسلح ڈرون طیاروں کے لئے ” جدید جنگی شرائط میں مکمل حرب قابلیت” کے الفاظ استعمال کئے گئے ہیں۔
یوکرائن مسلح افواج کے ساتھ مل کر جاری ٹیسٹوں میں ڈرون طیاروں کو مختلف اور جدید الیکٹرانک جنگی رکاوٹوں کے ساتھ ٹیسٹ کیا گیا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تجربات میں "غیر معمولی درجے پر کامیاب نتائج ” حاصل ہوئے ہیں۔
مزید کہا گیا ہے کہ بائراکتار TB2 عالمی سطح کی الیکٹرانک جنگوں میں اعلیٰ سطحی کارکردگی کے حامل ہیں اور ہر صورتحال کے ساتھ ہم آہنگی قائم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
واضح رہے کہ یوکرائن نے ترکی سے خریدے ہوئے ڈرون مسلح طیاروں کو نیٹو کی بحیرہ اسود میں کی گئی سی بریز 2021 مشقوں میں استعمال کیا تھا۔
بائراکتار TB2 کا، راکٹسان کے تیار کردہ ‘مِنی ڈیجیٹل ایمونیشن’ سے لیس ہونا توجہ کا مرکز بنا تھا۔
