English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وزیراعظم کا آرمی چیف کے ہمراہ پشاور کور ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

القمر

پشاور: وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پشاور کور ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پشاور کور ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا، اس موقع پر گورنر اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پشاور کور ہیڈ کوارٹرزآمد پر وزیراعظم نے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی، جب کہ وزیراعظم کو سیکیورٹی کی موجودہ صورتحال، جاری اسٹیبلائزیشن آپریشنز اور پاک افغان بارڈر پر باڑ لگانے سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ وزئر اعظم نے بارڈر مینجمنٹ اور فینسنگ پر اظہار اطمینان کیا۔

وزیراعظم کو نئے ضم شدہ اضلاع”این ایم ڈیز“ میں جاری سماجی و اقتصادی ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں بھی تفصیل سے آگاہ کیا گیا، پاک افغان بین الاقوامی سرحد پر سیکیورٹی کی بدلتی صورتحال سے نمٹنے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات سے بھی آگاہ کیا گیا۔

اس موقع پر وزیر اعظم نے سماجی اور معاشی منصوبوں کے لئے بہتر ماحول اور سیکیورٹی فراہم کرنے کی تعریف کی، پاکستان کے جامع بارڈر مینجمنٹ رجیم کی افادیت، موٴثر سرحدی کنٹرول اور داخلی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے کیے جانے والے عملی اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور خیبر پختونخواہ میں ضم شدہ اضلاع میں ترقیاقی منصوبوں کی تکمیل کی تعریف کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ علاقے کے پائیدار استحکام اور پائیدار ترقی کے لیے ٹھوس اقدامات اہم ہیں۔ وزیراعظم نے کوویڈ ، ٹڈی دل ،پولیو اور شجرکاری مہم میں سول انتظامیہ کسیاتھ تعاون کو بھی سراہا۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے