اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کو مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) پر تفصیلی بریفنگ اور کارکردگی کا عملی نمونہ پیش کیا گیا۔
وزیراعظم ہاؤس میں بریفنگ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز نے کہا کہ نئی مشیز مقامی وسائل استعمال کر کے تیار کی گئیں جو الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کی خصوصیات کے مطابق ہیں۔
شبلی فراز نے کہا کہ مشین زمینی حقائق کو ذہن میں رکھ کر تیار کی گئی ہے اور ای سی پی کی خصوصیات سے مطابقت رکھتی ہے جس نے اس سے قبل ای وی ایمز کو تکنیکی گراؤنڈ پر مسترد کردیا تھا۔
وزیر سائنس کے مطابق نئی ای وی ایم سادہ اور ووٹرز کے ساتھ ساتھ پولنگ اسٹاف کے لیے استعمال میں آسان ہے اور چونکہ اس میں کوئی آپریٹنگ سسٹم موجود نہیں اور نہ ہی انٹرنیٹ سے منسلک ہے اس لیے اس سے دھاندلی کے امکانات ختم ہوجائیں گے۔
وزیر اعظم عمران خان سے وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سینیٹر شبلی فراز کی ملاقات۔ pic.twitter.com/XI3vYSZXfb
— Prime Minister’s Office, Pakistan (@PakPMO) August 5, 2021
