English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جہانگیر ترین گروپ کا حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ

القمر

 اسلام آباد: تحریک انصاف کے منحرف ارکان پر مشتمل جہانگیر ترین گروپ نے حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے مختلف آپشنز پر غور شروع کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جہانگیر ترین ہم خیال گروپ نے حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے انہوں ںے حکومتی عہدوں سے اجتماعی استعفوں سمیت دیگر تجاویز پر غور شروع کردیا۔

اس حوالے سے جہانگیر ترین کی لودھراں سے لاہور واپسی پر گروپ کا اہم ترین مشاورت اجلاس منعقد ہوگا جس میں مستقبل کی حکمت عملی کے بارے میں اتفاق رائے سے فیصلہ کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق ترین گروپ میں دو صوبائی وزیر، وزیر اعلی کے دو معاونین خصوصی، دو مشیر، دو پارلیمانی سیکریٹری، ایک چیئرمین اتھارٹی سمیت مجموعی طور پر 30 ارکان شامل ہیں جن میں 9 ایم این اے اور 21 ایم پی اے ہیں۔

دوسری جانب ترین گروپ کے چند ارکان سے حکومتی شخصیات کے خفیہ رابطوں کا بھی انکشاف ہوا ہے اور ترین گروپ کے چند ارکان کی جانب سے گروپ سے علیحدگی کا امکان ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے