English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سعودی عرب میں نوکری کا جھانسہ دے کر رقم بٹورنے والا اشتہاری ملزم گرفتار

القمر

ایف آئی اے انسانی اسمگلنگ سیل نے راولپنڈی میں کارروائی کرتے ہوئے سعودی عرب میں نوکری کا جھانسہ دے کر رقم بٹورنے والے 2 سال سے اشتہاری ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق تفتیشی آفیسر سب انسپکٹر جاوید نے ٹیم کے ہمراہ چھاپہ مارکر اشتہاری ملزم عبید اللہ کو گرفتار کیا، ملزم نے شہری کو سعودی عرب میں نوکری دلانے کی غرض سے ایک لاکھ 95 ہزار روپے لیے تھے۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزم نے نہ تو ویزا لگایا اور نہ ہی نوکری دلوائی اس کے خلاف مزید تفتیش جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے