English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پولیس کا لاک ڈاؤن میں شادی کی تقریب پر چھاپہ، دلہا فرار

القمر

 کراچی: سچل پولیس نے لاک ڈاؤن کے برخلاف ہونے والی شادی کی تقریب پر چھاپہ مار کر دو افراد کو گرفتار کرلیا تاہم دلہا موقع سے فرار ہوگیا۔

ایس ایچ او سچل ہارون کروائی کا کہنا ہے کہ شکایات ملی تھیں کہ سکندر گوٹھ میں شادی کی تقریب ہو رہی ہے اور وہاں ایس او پیز کا بھی خیال نہیں رکھا جارہا جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو افراد عبدالرزاق ولد رمضان اور ارسلان ولد اسحاق کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 2021/1419  بجرم دفعہ 188 کے تحت درج کرلیا ہے تاہم دولہا موقع سے فرار ہوگیا۔

ایس ایچ او سچل نے کہا کہ حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے لاک ڈاؤن کا نفاذ کیا گیا ہے جس کے تحت شادی بیاہ سمیت تمام سماجی و مذہبی تقریبات پرپابندی عائد ہے اس کے باوجود لوگوں کی جانب سے اس کی خلاف ورزی کی جارہی ہے جس پر پولیس کی جانب سے ایکشن لیا جارہا ہے، جہاں بھی حکومتی اقدامات کی خلاف ورزی ہوگی وہاں کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے