English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

تنخواہ کے مطالبہ پر خاتون ٹیچر پر تیزاب پھینکنے کی کوشش کرنے والا پرنسپل گرفتار

القمر

ٹیکسلا میں تنخواہ کے مطالبہ پر خاتون ٹیچر پر تشدد کرنے اور تیزاب پھینکنے کی کوشش کرنے والے پرنسپل ماجد کوپولیس نے گرفتار کرلیا۔

ترجمان پولیس کا کہنا تھا کہ پرنسپل کے تشدد سے متاثرہ خاتون ٹیچر نے سی پی او احسن یونس کو درخواست کرتے ہوئے بتایا کہ وہ پرائیویٹ اسکول میں بچوں کو پڑھا کر گھر کا خرچ چلاتی ہے، کچھ عرصے سے پرنسپل تنخواہ نہیں دے رہا تھا جس کی وجہ سے گھر میں معاشی پریشانیاں تھیں، پرنسپل ماجد سے تنخواہ جاری کرنے کا مطالبہ کیا تو پرنسپل نے ڈنڈوں سے تشدد کیا اور تیزاب سے جلانے کی کوشش کی جس پر اسکول سے بھاگ کر جان بچائی۔

سی پی او احسن یونس کی ہدایت پر ٹیکسلا پولیس نے ملزم پرنسپل کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے