English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

چکوال میں تین سالہ بچی گھر سے اغوا

القمر

چکوال: چکوال میں تین سالہ بچی کو گھر سے اغوا کرلیا گیا ہے۔ 

پولیس کے مطابق واقعے کی ایف آئی آر بچی کے والد کی مدعیت میں تھانہ ڈھڈیال میں درج کرلی گئی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ بچی اپنے گھر سے اغوا ہوئی۔

ایف آئی آر کے مطابق گھر سے اسلام آباد کام کی غرض سے نکلنے والے ظہیر عباس کی تین سالہ بیٹی ان کے گھر چکوال سے اغوا ہوئی، اہلیہ نے شوہر کو فون کر کے بتایا کہ بچی کو کوئی اغوا کر کے لے گیا۔

درج مقدمے میں کہا گیا ہے کہ رشتہ داروں اور والدہ نے بیٹی کو بہت تلاش کیا لیکن وہ نہیں ملی، بچی نامعلوم شخص نے اغوا کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے